مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں انڈین نیشنل کارنگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چین کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور بھارتی سرزمین چین کے حوالے کردی ہے۔ چینی افواج کے ہاتھوں 20 بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی پر بھارت میں مسلسل تنقید جاری ہے۔
بھارت میں اپوزیشن رہنما ، بھارتی وزیراعظم سے حقائق جاننے کے لیے سوالات کر رہے ہیں۔
ادھر کانگرس رہنما راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے چین کے سامنے بھارتی زمین سرنڈر کر دی ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ نریندر مودی بتائیں کہ اگر چینی افواج بھارتی زمین پر نہیں آئیں اور زمین کا کوئی حصہ چین کے قبضے میں نہیں گیا تو ہمارے فوجی کیوں مارے گئے؟ اور ہمارے فوجی کہاں مارے گئے؟ ۔
آپ کا تبصرہ